• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے، فاروق ستار

تصویر بشکریہ، فیس بک فاروق ستار
تصویر بشکریہ، فیس بک فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان میں مڈل کلاس کی کوئی جماعت ہے، تو وہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ حق پرستوں کا رہے گا، آج کا یہ پروگرام شہر کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل یہاں پر زبردستی مسلط لوگوں کی وجہ سے ہیں، کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈمپر لوڈر ہمارے بچوں کو کچلیں، ای چالان ہم پر تھوپے جائیں اور ہم شور بھی نہ کریں، ہم جمہوری اور قانونی طریقے سے عوامی احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید