• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ شاندار رہی، اسپنرز نے میچ کنٹرول کیا، شاہین آفریدی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری بولنگ شاندار رہی، اسپنرز نے میچ کنٹرول کیا اور بہترین بولنگ کی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ سارے لڑکے محنت کررہے تھے، کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پہلی بار جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں ہرایا، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے جنوبی افریقا سے سیریز جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد دی۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ’ویلڈن ٹیم پاکستان، تھینک یو فیصل آباد‘، کھلاڑیوں نے 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں سیریز جیت کر ماضی کی خوشگوار یادیں تاز ہ کردی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید