• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سیاست، معیشت میں کردار دیا جائے گا، ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے کہا 40 ارب کا پیکیج آج ایم کیو ایم اور اس کے گورنر کی وجہ سے کراچی کو ملا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بات کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب میں کہی جس میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی،علاقائی عہدیداروں اور کارکنوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں پانی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کے مسائل ہیں، سیوریج کی لائنیں بھی ٹھیک نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈز دیے گئے ہیں ان سےہرممکن مسائل دور کرنے کی کوشش کی جائےگی اور وہ خود ان اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں قانون کے مطابق جو یہاں کا بنگالی شہری ہے اسکو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجرا کرائیں گے۔

انہوں نےوفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ وہ سرجانی میں یونیورسٹی بنائیں اور مصطفی کمال سے کہا کہ وہ علاقے میں اعلی سطح کا اسپتال بنائیں۔سرجانی میں گورنر انیشی ایٹو کے تحت آئی ٹی مارکی قائم کی جائےگی اور ایک ہزار علاقے کے نوجوانوں کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے قانون اور انصاف کی بالادستی کا عہد بھی لیا۔جلسے سے ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا گیا۔

؃

قومی خبریں سے مزید