لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر سے 19دسمبر تک طلب کرلیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سرمائی اجلاس انتہائی تاخیر سے بہت کم وقت کیلئے بلایا گیا ہے جس پر اپوزیشن شدید تنقید کر رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس مختصر دورانیے کے اجلاس کو جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔