• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہوگئے۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی آج 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ ترامیم کو آج سینیٹ میں رپورٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید