تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سمندری سرحد کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جس میں میانمار، روہنگیا اور بنگلادیشی تارکینِ وطن شامل تھے۔
تھائی حکام نے اطلاع دی کہ اب تک چار لاشیں نکالی گئی ہیں، جس میں دو بچے شامل ہیں، جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
دونوں ممالک کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں اور مزید افراد کی تلاش کے لیے سمندری گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
ادھر حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی بھی لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے ملائیشین کوسٹ گارڈ اور تھائی میری ٹائم فورس مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک کشتی دو ہفتے قبل میانمار سے روانہ ہوئی تھی جس میں تقریباً 300 افراد سوار تھے۔