• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ماڈل کی لاش بوائے فرینڈ اسپتال میں چھوڑ کر فرار، قتل کا شبہ

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں 21 سالہ ماڈل کی لاش کو اس کا بوائے فرینڈ اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوشبو اہروار کی لاش پیر کی صبح ایک نجی اسپتال میں مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی، جسے ماڈل کا بوائے فرینڈ اسپتال میں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

 لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی میڈیکل کالج بھوپال منتقل کیا گیا ہے، جہاں مجسٹریٹ کی نگرانی میں معائنہ جاری ہے۔

خوشبو کی والدہ لکشمی اہروار نے اسپتال کے باہر روتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے، اس کے جسم پر نیل کے نشانات ہیں، چہرہ سوجا ہوا ہے اور نجی حصوں پر زخم ہیں، میری بیٹی کو بے رحمی سے مارا گیا ہے۔

ماڈل کی بہن نے کہا کہ اس کی بہن کا گلا دبایا گیا، جسم پر ہر جگہ چوٹ کے نشان ہیں۔ ہمیں انصاف چاہیے، قاتل کو سزا ملنی چاہیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خوشبو گزشتہ چند ماہ سے 27 سالہ قاسم کے ساتھ لیو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔ دونوں اُجین سے بھوپال واپس آ رہے تھے جب خوشبو کی طبیعت بگڑ گئی۔ بوائے فرینڈ اسے اسپتال لایا مگر اس کے بے ہوش ہوتے ہی فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوشبو بھوپال کے ماڈلنگ سرکٹ میں ایک ابھرتا ہوا چہرہ مانی جا رہی تھیں۔ وہ برانڈ شوٹس اور فیشن فوٹوز شیئر کرتی رہتی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کے ہزاروں فالوورز تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید