پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس پورے ایوان نے صدر آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین دفعہ نکالا چوتھی مرتبہ نکالے جانے کی سکت نہیں، ہمیں27ویں آئینی ترمیم پر بات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ راجا پرویز اشرف پر آوازیں نہیں کسنی چاہیے تھیں، اس پورے ایوان نے آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو کی موجودگی میں بینظیر کی شہادت کا ذکر ہوا، شہید محترمہ کی صاحبزادی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنی چاہیے تھی۔