وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغان فتنہ الخوارج اور بھارتی فتنہ الہندوستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشت گرد آخری لمحوں پر ہیں۔