پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اپنی مرضی سے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے۔
شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی بار کپتان بنے تو انہوں نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا تھا۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ جب پی سی بی نے مجھے ون ڈے کی کپتانی کی پیشکش کی تو میں نے فوری طور پر رضوان کو آگاہ کیا اور اس حوالے سے ان کی رائے لی۔
اُنہوں نے بتایا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ رضوان کا اپنا تھا اور میں نے ان سے مشاورت کے بعد کپتانی قبول کی۔
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں چیزوں پر توجہ دے رہی ہے، ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، یہ صرف رضوان، بابر، فخر، صائم یا شاہین کا کام نہیں ہے۔