وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ افعانستان کے بارڈر پر دہشت گرد پوسٹس چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، یہ پراکسی وار ہمارے لیے مسئلہ ہی کوئی نہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج سے پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کو بازیاب کیا، وانا میں طلبہ کو ریسکیو کیا وہ ایک تاریخی آپریشن تھا۔ پاک فوج نے ایک ایسا آپریشن کیا جو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کوئی بڑا نقصان ہو جاتا تو یہ اے پی ایس سے 10 گنا بڑا ہوتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاش اپوزیشن کوئی سیر حاصل گفتگو کرتی، شق وار بل پر بحث کرتے۔