• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال: پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

نارووال کے نواحی گاؤں ڈہے میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق متوفی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے لین دین کا تنازع تھا، تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپہ مارا۔ 

ایف آئی آر میں درج موقف کے مطابق اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔ 

ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید