• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے لیے ویل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچے

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے لیے ویل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خورشید شاہ کے پاس گئے اور ان کا حال احوال دریافت کیا۔

ان کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خورشید شاہ کے پاس جا کر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید