لندن (اے ایف پی)برطانیہ میں گرومنگ گینگ کیس،7مردوں پر 11 نوعمر لڑکیوں کیساتھ جنسی جرائم الزامات، بیشتر ریپ اور جنسی حملے سے متعلق، ملزمان میں ایرانی، شامی اور عرب نژاد افراد شامل، پولیس کی تصدیق ۔ برطانوی پولیس نے سات مردوں پر 11 نوعمر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی جرائم کے 40 سے زیادہ الزامات عائد کیے ہیں، جو ملک میں برسوں سے جاری "گرومنگ گینگ" اسکینڈل کی تازہ ترین کارروائی ہے۔