• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے التوا پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے پیشِ نظر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب انتخابی تاریخ کا اعلان کرے گا، عملدرآمد کرنا پڑے گا، مذاق تو نہیں ہے ہر بار انتخابات ملتوی ہوتے رہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلز بڑھانے کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے اب تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں، الیکشن سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں چلتا رہا ہے اور فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے، سیکریٹری داخلہ کو کہا تھا اس کو سنجیدگی سے لیا جائے، اب ہم فیصلہ ہی جاری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید