• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ضمیر کے مطابق ووٹ دے تو گنا جاتا ہے: اسحاق ڈار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپ پہلے ہی چیئرمین کو لکھ دیتے کہ فلور کراسنگ ہوئی، کوئی رکن سمجھتا ہے کہ اس کے ضمیر کے مطابق ہے تو وہ ووٹ دیتا ہے اور وہ ووٹ گنا جاتا ہے۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، ہر کام میں اللّٰہ کی بہتری ہوتی ہے، عام طور پر جب آئینی ترامیم ہوتی ہے تو ایک ہی دفعہ احتیاط سے وہ عمل مکمل ہو جاتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے بہت ذمہ داری کے ساتھ ایوان کی کارروائی چلائی، منحرف ہونے کے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، اپنے ضمیر کے مطابق پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے، ضمیر کے مطابق ووٹ ہے، رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، انہوں نے سیاست کرنی ہوتی ہے جس کی ویڈیو بن کر پھر اڈیالہ جیل جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تحریری استعفیٰ نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی نہیں ہو جاتا رکنیت برقرار رہتی ہے، منحرف ارکان کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، جب تک پروسیجر مکمل نہیں ہوتا سیف اللّٰہ ابڑو اس ایوان کے رکن ہیں، سیف اللّٰہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن اُنہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ 

اِن کا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد ہوا تو کیسے رولز کے خلاف اسمبلی توڑ دی گئی تھی، یہ سب بھول گئے تھے، ایک ماہ ان کے اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود غلطیوں کی اسمبلی میں نشاندہی کی، قومی اسمبلی میں آوازیں اٹھیں وہ ترامیم شامل کی گئیں، کلاز 2 ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس ہو چکی ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ آپ کیوں ریموٹ کنٹرول سے بات سنتے ہیں کہ آپ کمیٹی میں نہیں گئے، 63 اے کے لیے پروسیجز ہے، منحرف سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو، احمد خان کا ترمیم کے حق میں ووٹ ہے، وہ ابھی ایوان کے رکن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید