بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں سے آنے والے ریلے سےضلع دادو کی گاج ندی میں طغیانی آگئی، جوہی واہی پاندی روڈ دو جگہ پانی کے ریلے میں بہہ گیا جس سے ڈرگھ بالا، تیگو جمالی اور گورکھ ہل اسٹیشن سمیت کئی دیہات کا جوہی سے رابطہ ٹوٹ گیاہے۔
پہاڑی ندی نالوں سے آنے والے ریلے سےضلع دادو کی گاج ندی میں طغیانی آگئی ہے۔گاج ندی میں پانی کی سطح 18 فٹ تک بلند جبکہ انتہائی سطح 27 فٹ ہے۔گاج ندی کے ریلے سے منچھر جھیل میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔
جوہی واہی پاندی روڈ دو جگہ سے پانی کے ریلے میں بہہ جانے کے سبب تیگو جمالی، ڈرگھ بالا اورگورکھ ہل اسٹیشن سمیت کئی دیہات کا جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔