• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کل میں کوئی غلط کام کروں گا آپ مجھے تحفظ دیں گے،‘ ہمایوں مہمند چیئرمین سینیٹ سے مکالمہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے درمیان گلے شکووں سے بھرا مکالمہ ہوا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران ہمایوں مہمند نے ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ چیئرمین صاحب آپ سے مجھے گِلا ہے، ابڑو نے پارٹی مؤقف کے خلاف ووٹ دیا اور کہا ’استعفیٰ دیتا ہوں‘، چیئرمین سینیٹ آپ فلور کراسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے ابڑو کو کہا ’آپ کو واپس لے آئیں گے‘، کل میں کوئی غلط کام کروں گا آپ مجھے تحفظ دیں گے؟۔

اس پر چیئرمین سینیٹ نے جواب میں کہا کہ ابڑو اس ایوان کے معزز رکن ہیں، انہوں نے ایوان میں بات کی، ابڑو نے مجھے نہ استعفیٰ دیا، نہ پی ٹی آئی نے مجھے ریفرنس دیا، نہ الیکشن کمیشن بھیجا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ابڑو رکن ہیں ایوان کے، آپ نے مجھے کہا کہ فلور کراسنگ کو فروغ دے رہا ہوں، میں 1988ء سے پیپلز پارٹی میں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید