• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن 27ویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کر دی گئی ہے: یوسف رضا گیلانی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہو چکی ہے، اپوزیشن 27ویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کر دی گئی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہے، فلور آف دی ہاؤس پر شاہ محمود قریشی نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب سیف اللّٰہ ابڑو کا استعفیٰ باضابطہ طور پر میرے پاس آئے گا تو میں اِنہیں بلاؤں گا، ممکن ہے میں اِنہیں منالوں کہ وہ استعفیٰ واپس لے لیں۔

قومی خبریں سے مزید