پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
کالعدم تحریک لبیک کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔
چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔ تحریک لبیک کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔