جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر کردیے گئے، وزارت قانون و انصاف نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی۔
صدرِ مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔
اس تقرری کے بعد جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔
دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے خبر دی تھی کہ وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کاامکان ہے اور آج ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔