• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈراؤنا خواب ……

چاند زمین کے گرد گھومتا ہے، اور زمین سورج کے گرد۔

میں یونیورسٹی میں مستقبل کے صحافیوں کو لیکچر دے رہا تھا۔

ہمارے سولر سسٹم میں زمین سمیت آٹھ سیارے ہیں،

یہ سسٹم ملکی وے کہکشاں کا حصہ ہے۔میں پُرجوش تھا۔

کائنات میں ایسی اربوں کہکشائیں ہیں۔

یہ دنیا ہماری توقع سے زیادہ پراسرار اور وسیع ہے۔

ایک اسٹوڈنٹ نے ہاتھ کھڑا کیا: مگر سر، زمین تو ساکن ہے۔

اور سورج زمین کے گرد گھومتا ہے۔دوسرے نے جمائی لی۔

اور انسان کے چاند پر جانے کا واقعہ جھوٹ ہے۔ تیسرا بولا۔

یہ سب سن کر میرا دل بیٹھنے لگا…اچانک ایک جھٹکا لگا۔

آنکھ کھلی، تو احساس ہوا کہ میں اپنے بستر میں ہوں،

’اور یہ سب محض ایک ڈراؤنا خواب تھا‘۔

تازہ ترین