راجن پور کے گوٹھ مزاری میں مبینہ طور پر زمیندار کی فائرنگ سے اونٹنی زخمی ہو گئی۔
اونٹنی کے مالک نے الزام عائد کیا کہ اونٹنی کے کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں 2 نامزد افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔