پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد نیو یارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) روڈ شو کرانے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق نیویارک میں پی ایس ایل کا روڈ شو 13 دسمبر کو ہو گا، جس میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا شریک ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک کے روڈ شو میں شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف بھی شریک ہیں۔
پی سی بی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل کی جانب راغب کرنا ہے۔