• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا شعبۂ بجلی کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اہم سنگِ میل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وفاقی حکومت نے بجلی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیےاہم سنگ میل عبور کر لیا۔ 

حکومت نے659 ارب60 کروڑ روپےکی ادائیگی کے لیے کامیاب تکمیل کر لی۔

وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور ہولڈنگ کے659 ارب60 کروڑ روپے کے سیٹلمنٹس کی کامیابی سے تکمیل ہوئی، تاریخی لین دین 1225 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کمی کے منصوبے کا بنیادی جزو ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک اول و دوم ری ڈیم کر دیے گئے، سکوک ریڈمپشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ مارکیٹ لین دین ہے، 259.7 ارب روپے مختلف سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولتوں میں سیٹل ہو گئے۔

سیٹلمنٹ نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی ثابت کر دی، اسلامی فنانس ماحولیاتی نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا، حکومت کی توانائی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات جاری ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید