کراچی (نیوز ڈیسک)ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100کھرب سرمایہ کاری کا اعلان،آپریشنز اورAI صلاحیتیںبڑھائی جائیں گی،ایک ملین روزگار اور برآمدات بڑھانے کا ہدف ہے۔ بھارت اور امریکا کا دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز، روسی تیل درآمد پراثرات کو کم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں مضبوط کرنے کے لیے 35 ارب ڈالر(100 کھرب روپے) سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ایک ملین نئے روزگار مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔ اس دوران، بھارت اور امریکا نے دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ روسی تیل کی درآمدات پر عائد امریکی ٹیرفز کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔