مکہ مکرّمہ (شاہد نعیم) حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر جمعرات کو حرمین شریفین سمیت ملک کی مساجد اورا سکولوں میں نماز استسقا ادا کی گئی، مساجد میں باران رحمت کے نزول کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز اور گورنریٹ کے اعلٰی عہدیدار نماز میں شریک ہوئے۔