• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر ارکان برہم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر ارکان اسمبلی برہم ہوگئے،اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ، جس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو اس وقت کابینہ کا ہونا ہی نہیں چا ہئے،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہم سب محنت کر کے آتے ہیں، اسدقیصر نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو ربر سٹیمپ بنایا ہوا ہے۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی ٰ شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔پہلا سوال شر میلا فاروقی کا وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تھا جس کےوزیر موجود نہیں تھے، ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ وزیر مملکت شزہ منصب علی کھرل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہیں، یہ سوال بعد میں لے لیتے ہیں،پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز حسین جاکھرانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ، ہم محنت سے بناتے ہیں ۔ جس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو اس وقت کابینہ کا اجلاس ہونا ہی نہیں چا ہئے ،حکومت پارلیمنٹ کو سیریس نہیں لیتی

ملک بھر سے سے مزید