اسلام آباد (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پیش کر نے پر اپو یشن کا احتجاج، بل کی کاپیاں پھاڑی دیں،سپیکرڈائس کے سامنے نعرے بازی کی ،نوید قمر کی ترامیم منظور کرنے پر ایم کیو ایم نے واک آئوٹ کردیا، ایم کیو ایم کے اجلاس سے جانے سے کورم ٹوٹ گیا ،حکومت بل منظور نہ کراسکی۔ قومی اسمبلی نے اقبال اکیڈمی ( تر میمی ) بل 2025کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی کی جانب سے پارلیانی سیکرٹری فرح ناز نے بل منظوری کیلئے پیش کیا،جے یو آئی ف کی ایم این اےعالیہ کامران نے تر میم پیش کی کہ بل سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے ،رائے شماری کے بعد عالیہ کامران کی ترمیم مسترد کردی گئی،ایوان نے بل کی شق وار منظوری دی۔اجلاس میں حکومت کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سےفرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن بل پاس کرانے میں ناکام ہوگئی۔