اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر حکومت کی ہدایت کے مطابق موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی ۔موٹروے پولیس نے نئی حدِ رفتار سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی بچت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ۔