• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کا دورہ جاپان، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں

ٹوکیو(عرفان صدیقی)اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت اسد نواز کی دعوت پر 27 مارچ کو چار روزہ دورے پر جاپان پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور فوری حل کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کریں گے۔چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماعات اور کھلی کچہریوں میں شرکت کریں گے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل براہِ راست پیش کر سکیں۔
ملک بھر سے سے مزید