کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت یوم پاکستان استقبالیہ تقریبات منسوخ کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات محدود رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری پالیسی اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر یومِ پاکستان (23 مارچ) کی استقبالیہ تقریبات منسوخ کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔