• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو مستعفی ہونے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو مستعفی ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسد قیصر نے اپنے بیان میں 27ویں ترمیم کے پروسیجر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے؟ ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، وہ ویسے تو اجلاس میں آتے نہیں اور کل آ گئے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گیا، وکلاء اور مزدور تنظیموں کو اِن کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

دوسری جانب محمود اچکزئی کی زیرِ صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں  پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی حکمتِ عملی آگے بڑھانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

’ پارٹی کوشش کر رہی ہے کہ جمہوریت چلے‘

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججوں نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی پارٹی کوشش کر رہی ہے کہ جمہوریت چلے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے، پی ٹی آئی نے بھرپور احتجاج کیا ہے، ایوان میں مزید احتجاج کریں گے، پاکستان تحریکِ انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔

بیرسٹر عقیل کا بیان

وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ ججوں کا استعفیٰ دینا اِن کا حق ہے لیکن خط میں یہ لکھنا کہ ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے یہ غیر آئينی الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید