نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ کیلئے جاری امن کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔