• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ، گھریلو جھگڑے پر ملزم نے بیوی اور بیٹی فائرنگ کرکے کو قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جھنگ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ محلہ حسنانہ میں پیش آیا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، جس نے آج گھر موجود اپنی 40 سالہ بیوی اور 20 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

گرفتار ملزم سے قتل کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید