امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پر ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد کا ہرجانہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے، ابھی تک بی بی سی کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ویک اینڈ پر برطانوی وزیراعظم سے بات کریں گے۔
دوران پرواز طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے جمعے کو چینی حکام سے بات چیت کی۔
ترمپ نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح ہم بھی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کریں گے۔