شادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ دولہے کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پشاور کے علاقے تہکال کی ہے۔
پولیس افسران نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ایل ایم جی گن، ایک ایم فور رائفل، 2 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانا تہکال میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔