ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے جنوبی صنعتی علاقے میں دھماکوں اور بڑے پیمانے پر آگ لگ لگنے سے 22 افراد زخمی ہو گئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق پانچ فیکٹریاں دھماکوں اور آگ کے سبب متاثر ہوئی ہیں۔
ایزیزا کے میئر کے مطابق دھماکوں کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ آگ نے صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید ہے۔
ایزیزاکے میئر کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دھماکوں کے نتیجے میں متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔
حکام نے علاقے میں احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔