پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارک باد دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کا کام آئین اور قانون کی مسلسل بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائدانہ کردار ادا کیا، ترمیم کے تمام مراحل جمہوری انداز سے مکمل ہوئے۔
پنجاب کی سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کےفیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، ترمیم کو نہ ماننے والے آئین اور پارلیمنٹ کو نہیں مان رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اختیار کو نہ ماننے والے نہ جمہوری ہیں نہ ہی آئین پرست، پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کے لیے عدلیہ سمیت دیگر ادارے تباہ کیے۔