• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں سے سخت اور غیر انسانی سلوک کے مزید انکشافات

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں سےسخت اور غیر انسانی سلوک کے مزید انکشافات ہوئے ہیں۔فلسطینی وکلاکا کہنا ہے زیر زمین قید خانے Rakevet میں قیدیوں پر تشدد، بھوک اور طبی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، قیدی منظم اور شدیدجسمانی و نفسیاتی ٹارچر کا نشانہ ، جسم پرجابہ جا زخم اور تشدد کے نشان، ہڈیاں اور انگلیاں توڑ ی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے زیر زمین قید خانے Rakevet میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف تشدد اور غیر انسانی سلوک کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جہاں قیدیوں کو بھوک، طبی سہولتوں سے محرومی، جسمانی تشدد اور حتیٰ کہ انگلیاں توڑنے جیسے مظالم کا سامنا ہے۔ فلسطینی وکلاء اور حقوق انسانی تنظیموں کے مطابق یہ قیدی بغیر مقدمے یا چارج کے ‘انتظامی حراست’ میں رکھے جاتے ہیں، جس سے ان پر نفسیاتی تشدد بھی بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے دہشت گردی کے الزامات پر موت کی سزا کے بل کی منظوری دی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید