• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے 9 افراد ہلاک، 31 زخمی

سری نگر (اے ایف پی)مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے 9 افراد ہلاک، 31 زخمی ہوگئے، دھماکا نَوگام پولیس اسٹیشن میں رات 11:20پر ہوا، ہلاک شدگان میں پولیس اہلکار، فرانزک ٹیم اور دو کرائم فوٹوگرافر شامل ، بارود ہریانہ سے دہلی دھماکے سے چند گھنٹے قبل برآمد کیا گیا تھا،PAFF کاذمہ داری قبول کرنیکا دعویٰ، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی دھماکہ تھا۔ حکام کے مطابق یہ مواد ’’انتہائی غیر مستحکم‘‘ تھا اور اس کی جانچ انتہائی احتیاط سے کی جارہی تھی۔پولیس چیف نلن پربھات کے مطابق دھماکا مکمل طور پر حادثاتی تھا اور کسی بھی قسم کی سازشی تھیوری کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب PAFF نامی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن پولیس نے اسے ’’جھوٹ اور شرارت‘‘ قرار دے کر مسترد کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید