کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم میں آٹھ سال بعد فلڈ لائٹس میں ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے،طویل عرصے بعد ہاکی اسٹیڈیم کی فلڈ لائیٹس روشن دیکھ کر امید ہے کہ کراچی میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا، میری خواہش ہے کہ قومی ٹیم میں کراچی سے دو سے تین کھلاڑی شامل ہوں ،انہوں نے کہا کہ فائیو اے سائیڈ اور نائن اے سائیڈ ہاکی ایونٹس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا،جبکہ شائقین کی دل چسپی بھی بڑھے گی۔