• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ — فائل فوٹو
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ — فائل فوٹو

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اینٹی منی اور ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے امریکی کمپنی نووا منرلز کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں وسیع صلاحیت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اضافے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری میں کاروباری برادری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ اور شفاف نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید