• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں، ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان غیرقانونی راستوں سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی دستاویزات حاصل کر کے سعودی عرب کا ورک ویزا لینا چاہتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید