• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک

مصدق ملک—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
مصدق ملک—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

کوپ تھرٹی کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی طرف سے فوری عالمی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ گلیشیئرز تیزی سے سکڑنے کے باعث پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پہاڑی بستیاں آفات کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ کا بہاؤ بدلنے سے کروڑوں افراد خطرے میں ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے تحفظ کے لیے عالمی برآدری کو آگے آنا چاہیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ گلیشیئرز کےلیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے، جو ملک اس میں اضافے کے ذمے دار ہیں انہیں زیادہ حصہ لینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید