• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم کے 39 کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم

بلال اظہر کیانی—تصویر بشکریہ فیس بک
بلال اظہر کیانی—تصویر بشکریہ فیس بک

جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں اسکیم کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم کے کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کم قیمت ٹریکٹرز دے کر پنجاب میں زراعت کو ترقی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید زرعی مشینری زراعت کو جدید بنائے گی، زراعت پاکستان اور صنعتی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر ٹریکٹر پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی ہے، ای میکنائزیشن کا عمل صوبے میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کسانوں کی ترقی زراعت اور پاکستان کی ترقی ہے، سوپر سیڈرز سمیت جدید زرعی مشینری کے استعمال سے صوبے میں جدید زراعت کو فروغ مل رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، ملکی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید