• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی: شاہین آفریدی

شاہین آفریدی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
شاہین آفریدی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں موجود جونیئر کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں، سینئرز کا ٹیم میں ہونا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی، اسٹار بیٹر کی سنچری کا کافی وقت سے انتظار کر رہے تھے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے محنت کی ہے، خود پر بھروسہ کیا، وہ نیٹس میں بہت فوکس ہو کر تیاری کرتے رہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے دونوں میچز میں ٹارگٹ کو پورا کیا ، ٹیم میں وسیم جونیئر کی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں، وہ انجری کا شکار تھے مگر ٹیم کے ساتھ رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید