پشاور(آئی این پی )گومل یونیورسٹی نے کیمپس میں پیش آنے والے متعدد سنگین واقعات کے بعد کئی طلبہ کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا ، اس با ت کا اعلان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیا میڈیا رپورٹ مطابق بیان میں کہا گیا کہ اکتوبر میں مختلف تاریخوں پر طلبہ نے بیرونی افراد کے ساتھ مل کر رجسٹرار آفس پر دھاوا بولا، ایک خاتون طالبہ پر حملہ کیا، وائس چانسلر کے دفتر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، پولیس گارڈ پر حملہ کیا اور ایک تقریب کے دوران قومی ترانے کی بے ادبی کی۔ایک اور رپورٹ شدہ واقعے میں کرکٹ میچ کی اسکریننگ کے دوران پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔واقعے کی تحقیق کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جسکے بعد معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا گیا، الزام کا سامنا کرنے والے طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔