• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ کے وفاقی سولرائزیشن اقدام کے تحت سولر پینلز کی تقسیم

اسلام آباد (اسرار خان) وفاقی وزیر توانائی نے پیر کے روز حکام کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے100میگاواٹ کے وفاقی سولرائزیشن اقدام کے تحت سولر پینلز کی تقسیم کے لیے میڈیا کی موجودگی میں عوامی قرعہ اندازی کی جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ ہدایات جاری کی گئیں، جس کا مقصد گلگت بلتستان کیلئے وزیراعظم کے سولر پروگرام پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس منصوبے کے دو اہم حصے ہیں: پہلا، بجلی کی فراہمی میں استحکام لانے کے لیے موجودہ پاور انفرا اسٹرکچر کے قریب سولر پلانٹس کی تنصیب، اور دوسرا، انفرادی سطح پر بجلی پیدا کرنے کے لیے براہِ راست گھرانوں میں سولر پینلز کی تقسیم۔ اجلاس میں حکام نے کراچی سے دور دراز شمالی علاقوں (گلگت بلتستان) تک پینلز کی نقل و حمل کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سولر سسٹمز کے لیے موصول ہونے والی عوامی درخواستوں کی جانچ پڑتال بھی کی۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق بنایا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید