کراچی(جنگ نیوز) ”جیو ٹی وی“کے مقبول رمضان اسپیشل شو ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ میں منگل کو پاکستان کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان (ریمبو) بطور مہمان شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ اپنی نجی زندگی، شوبز کی مصروفیات، آنے والے منصوبوں اور فنی سفر سے متعلق دلچسپ گفتگو کریں گے۔ شو میں موجود حاضرین نے بھی ان سے دلچسپ سوال پوچھے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں مزاح سے بھرپور شو شام 4 بج کر 30 منٹ پر ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔